پاکستان
10 اپریل ، 2014

اسلام آباد فروٹ منڈ ی میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی امداد

 اسلام آباد فروٹ منڈ ی میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی امداد

اسلام آباد… حکومت نے بالآخر اسلام آباد کی فروٹ منڈ ی میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی امداد کاتعین کرلیا، انتہائی شدید زخمیوں کے لیے 75 ہزار اور معمولی زخمیوں کے لیے75 ہزا ر روپے، تاہم مرنے والوں کے لواحقین کو کتنی امداد دی جائے گی اس کاتعین ہوناابھی باقی ہے۔ وزیر داخلہ کو بھی معلوم ہے کہ اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں دہشت گردی کا نشانہ بنے افراد انتہائی غریب تھے، کل فروٹ منڈی کے دورے کے موقع پر وزیر داخلہ نے بار بار ان افراد کیلئے غریب ترین کا لفظ استعمال کیا، لیکن اس کے باوجود وزیر داخلہ نے دہشت گردی کا شکار ہونے والے چوبیس جاں بحق افراد کے لواحقین اور سو سے زائد زخمیوں کے لیے کسی امداد کااعلان کرنے سے گریز کیا اور بات یہ کہہ کر ٹال دی کہ اس کا تعین کیا جارہاہے، اورپھر چوبیس گھنٹے بعد حکومت نے غریبوں کے لیے امداد کا تعین کرلیا، تعین یہ کیا گیا کہ انتہائی شدید زخمیوں کے لیے 75 ہزار ، اور معمولی زخمیوں کے لیے 25 ہزار، مرنے والوں کے لواحقین کو کیا ملے گا، اس کا ابھی تعین ہونا ہے۔ حمزہ شہباز نے آج پمز کے دورے میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کردیئے، لیکن جاں بحق افراد کے لواحقین کو ابھی انتظار کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :