پاکستان
10 اپریل ، 2014

جہاں 1500 ووٹ تھے وہاں نوازشریف کو 8 ہزار ووٹ کیسے پڑ گئے،عمران

جہاں 1500 ووٹ تھے وہاں نوازشریف کو 8 ہزار ووٹ کیسے پڑ گئے،عمران

لاہور…تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ سرگودھا میں ایک پولنگ اسٹیشن پر15سو رجسٹرڈ ووٹر تھے، نواز شریف کو8 ہزار ووٹ کیسے پڑ گئے۔لاہور میں بریگیڈیئرریٹائرڈ اسلم گھمن کی کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جب لیڈر کرپشن کرتاہے تو وہ ہر ادارے کو بھی کرپٹ بنا دیتا ہے،پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اسے ڈکٹیٹر بھی ٹھیک نہیں ملے، عمران خان کا کہنا تھاکہ جب تک نیب آزاد نہیں ہوگا، نیب کا کوئی فائدہ نہیں، کے پی کے میں نیب کا نیا ادارہ لے کر آ رہے ہیں، جو وزیراعلیٰ کے ماتحت نہیں ہو گا، عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا مگر اس پر عدلیہ نے کچھ نہیں کیا۔ نظام درست کرنا ہے تو شفاف الیکشن کرانا ہوں گے۔

مزید خبریں :