پاکستان
10 اپریل ، 2014

پرویز مشرف اور فوج میں فرق ہے،خواجہ محمد آصف

 پرویز مشرف اور فوج میں فرق ہے،خواجہ محمد آصف

اسلام آباد…وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اور فوج میں فرق ہے میں بطور وزیر دفاع فوج کی خدمات کی قدر کرتا ہوں۔ پرویز مشرف کا ذکر کرتے ہوئے وہ ذاتی رنجش بھی فراموش نہیں کر پاتے۔ لیکن یہ مقدمہ اب عدالت میں ہے، عدالت جو فیصلہ کرے گی، ہمیں قبول ہو گا۔ جیو نیوز کے پروگرام کپیٹل ٹاک سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انٹر نیٹ اور بعض ٹی وی چینلز پر ان کی جو تقریر دکھائی جا رہی ہے وہ آٹھ سال پرانی ہے۔

مزید خبریں :