پاکستان
10 اپریل ، 2014

کراچی میں فائرنگ سے وکیل سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے وکیل سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی …کراچی میں نامعلوم قاتلوں کی گولیاں پھر زندگی کے چراغ گل کرنے لگیں، کل ڈاکٹر اور مدرسے کے طلبا سمیت 10 افراد قتل کیے گئے، آج وکیل سمیت چھ افراد کی جان گئی۔اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی اور لیاری کے علاقے بغدادی میں دو مختلف واقعات میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ قصبہ کالونی میں ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ مقتول کی شناخت عصمت الله کے نام سے ہوئی ۔ شاہ فیصل کالونی سے ایک شخص کی تین سے چار روز پرانی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوئی ۔ گلشن اقبال بلاک سیون میں موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ایڈووکیٹ وقار شاہ کو قتل کردیا ،مقتول مسلم لیگ ن لائرز فورم سندھ کے نائب صدر تھے۔ گزشتہ روز بھی کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں مدرسے کے تین طلبہ او ر ایک ڈاکٹر سمیت 10افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :