07 اپریل ، 2012
کراچی … چیف سیکریٹری سندھ راجا محمد عباس نے کے ای ایس سی کو تجویز دی ہے کہ کراچی کو پانی کے بحران سے بچانے کیلئے کے ای ایس سی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر پانی فراہم کرنے والے پمپنگ اسٹیشنز کی بجلی بند نہ کرے۔ یہ تجویز انہوں نے کراچی میں پانی اور توانائی کے بحران سے متعلق ایک اجلاس میں دی، جس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے واجبات ادا کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس میں کراچی واٹر بورڈ اور پاکستان اسٹیل ملزحکام کو ہدایت دی کہ وہ اپنے واجبات اور ان کی ادائیگی کی رپورٹ 6 اپریل تک جمع کرائیں۔ انہوں نے اجلاس میں کے ای ایس سی کے حکام کو کہا کہ شہر میں جہاں جہاں پی ایم ٹی خراب ہیں ان کی جلد مرمت کی جائے۔