پاکستان
07 اپریل ، 2012

جئے سندھ قومی محاذ کے سربراہ بشیر خان قریشی انتقال کرگئے

جئے سندھ قومی محاذ کے سربراہ بشیر خان قریشی انتقال کرگئے

کراچی ... قوم پرست رہنما اور جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کر گئے۔ بشیر خان قریشی کی عمر 54 برس تھی ۔ان کا انتقال اندرون سندھ کے علاقے سکرنڈ میں ہوا۔ بشیرخان قریشی کا تعلق رتو ڈیرو سے تھا اور ان کے بھائی مقصود قریشی کے مطابق انھوں نے 4 بیٹیاں اور تین بیٹے سوگوار چھوڑے۔ بشیر خان قریشی نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز طلبہ سیاست سے کیا۔وہ جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریکوں میں پیش پیش رہے۔ بشیر خان قریشی سائیں جی ایم سید کے سیاسی نظریات کے پیروکار تھے اور سندھ کے قوم پرست نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے۔

مزید خبریں :