07 اپریل ، 2012
لاہور ... لاہورمیں کیولری گراوٴنڈ کے علاقے میں بیوٹی پارلرسے مسلم لیگ نون کی رکن قومی اسمبلی سیما جیلانی کا پرس چوری ہوگیا۔ تھانہ جنوبی چھاوٴنی پولیس نے پرس چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی آرکے مطابق ایم این اے کا پرس کمرشل ایریا کے بیوٹی پارلر سے چوری ہوا، پرس میں اٹھارہ لاکھ پچاس ہزارمالیت کے زیورات ،نقدی اور موبائل فون موجود تھے۔ایف آئی آر کا نمبر 344/12ہے۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔