پاکستان
07 اپریل ، 2012

صدر کی گفتگو اخلاقیات سے گراوٹ کی عکاسی کرتی ہے،حمزہ شہباز

 صدر کی گفتگو اخلاقیات سے گراوٹ کی عکاسی کرتی ہے،حمزہ شہباز

لاہور ... مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی شریف برادران کی گردن سے سریا نکالنے کی گفتگو اخلاقیات سے گراوٹ کی عکاسی کرتی ہے۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ آصف علی زرداری کے ہی الفاظ تھے کہ ن لیگ کے ساتھ تیسری نسل تک جائیں گے مگر آج ان کی منافقت سامنے آ گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ میاں شریف صاحب کا جنازہ خانہ کعبہ میں لاکھوں لوگوں نے پڑھا تھا۔انھوں نے کہا کہ مہران بنک سکینڈل سے واضح ہو گیا ہے کہ یہ آصف علی زرداری کی طرف سے سازش ہے۔

مزید خبریں :