07 اپریل ، 2012
ڈیرہ غازی خان ... ڈیرہ غازی خان میں غازی گھاٹ کے قریب زائرین کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی دو افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہو گئی جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق سخی سرور سے وہاڑی جانے والی زائرین کی بس کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب ملتان روڈ پر غازی گھاٹ کے قریب ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 خواتین اور دو بچوں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے جنھیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔