07 اپریل ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے سخی حسن اور بلدیہ ٹاوٴن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی سی آفس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کوقتل کر دیا جس کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کاکہناہے مقتول کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور وہ منگھوپیر کے علاقے میں رہائش پذیر تھا۔ بلدیہ ٹاوٴن ساڑے چار نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے واقعات میں پیپلز پارٹی کے تین کارکنوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔