پاکستان
07 اپریل ، 2012

بشیر قریشی کے انتقال پر سوگ، اندرون سندھ کاروبار بند، پرچہ ملتوی

بشیر قریشی کے انتقال پر سوگ، اندرون سندھ کاروبار بند، پرچہ ملتوی

لاڑکانہ… جسقم کے چئیرمین بشیر خان قریشی کے انتقال پر جسقم کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان پر اندرون سندھ مختلف شہروں میں سوگ،کاروبار بند کردیا گیا۔ جسقم چئیرمیں بشیر خان قریشی کے انتقال پر سندھ کے مختلف شہروں رتو ڈیرو، نوابشاہ، پڈعیدن، خیرپور،رادھن،ہنگورجہ،میہڑ، سکھر،بدین ،ماتلی،ٹنڈو باگودیگر شہروں میں کاروبار بند ہے جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ بشیرخان قریشی کے انتقال کے سوگ میں تعلیمی بورڈحیدآبادکے تحت دادو، بدین، نواب شاہ،ٹنڈومحمدخان، مٹیاری،ٹھٹھہ،جامشورو اور ٹنڈوالہ یار میں آج ہونیوالا نویں جماعت کا اردو کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے، جبکہ چیئرمین سیکنڈری بورڈ پروفیسر داوٴد میمن کے مطابق انتقال کے سوگ میں لاڑکانہ بورڈ کے زیر اہتمام تمام اضلاع میں بھی آج ہونے والا نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ ملتوی کردیاگیا ہے، ملتوی کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخ 17اپریل مقرر کی گئی ہے

مزید خبریں :