07 اپریل ، 2012
کراچی…کراچی میں میٹرک جنرل گروپ کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلا پرچہ اسلامیات کا لیا جارہا ہے ، پرچے کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو 12 بجے ختم ہوگا۔ میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعووں کے برعکس دوران پرچہ بجلی کی فراہمی کا متبادل کوئی انتظام نہیں کیا گیا، اور نہ ہی کے ای ایس سی حکام نے میٹرک بورڈ انتظامیہ کی درخواست کو اہمیت دی ہے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ دوران پرچہ بجلی جانے سے انہیں کافی پریشانی ہوتی ہے اور پسینہ آنے سے لکھائی خراب ہونے کے ساتھ کاپی بھی خراب ہوجاتی ہے۔