پاکستان
07 اپریل ، 2012

کوئٹہ اور قلات میں فائرنگ، اے ایس آئی سمیت2افراد ہلاک

کوئٹہ اور قلات میں فائرنگ، اے ایس آئی سمیت2افراد ہلاک

کوئٹہ… کوئٹہ میں فائرنگ سے بس ڈرائیور جاں بحق جبکہ ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق سریاب روڑ پر واقع بس اڈے پرجھگڑے کے دوران فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا جسیاسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ،بس ٹرمینل پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے احتجاجا سریاب روڑ بلاک کرکے احتجاج کیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں ضلع قلات کے مین بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

مزید خبریں :