پاکستان
13 اپریل ، 2014

صدرِ مملکت ممنون حسین اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لاہور میں ملاقات

صدرِ مملکت ممنون حسین اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لاہور میں ملاقات

لاہور…صدرِ مملکت ممنون حسین اوروزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے،گورنر پنجا ب چودھری محمد سروراورصوبائی وزیرِ بلدیات و قانون رانا ثناء اللہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صدرِمملکت کوصوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور حالیہ دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دی،انہوں نے کہاکہ حکومت توانائی بحران کے حل کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے،نندی پور پاور پراجیکٹ مئی سے بجلی کی مرحلہ وار پیداوار کا آغاز کر دے گا، سولر پراجیکٹ سے بھی رواں برس بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی،جبکہ چینی کمپنیوں کے ساتھ ساہیوال کول پاور پراجیکٹس کیلئے معاہدے کوبھی حتمی شکل دی گئی ہے،انہوں نے کہاکہ چین کے تعاون سے جدید انفرااسٹرکچر کی فراہمی کے منصوبے شروع کئے جائیں گے،صدرِ مملکت نے وزیراعلیٰ پنجاب کی دن رات عوام کی خدمت کر نیکی تعریف کی۔

مزید خبریں :