15 اپریل ، 2014
پشاور…پشتو فلموں کی پہلی ہیروئن یاسمین خان کو ہم سے بچھڑے 15 سال بیت گئے۔چوتھائی صدی تک پشتواسکرین پر چھانے والی اس فنکارہ نے اپنی فن کارانہ صلاحتیوں سے لاکھوں دلوں پر راج کیا۔پشتو فلموں کو پہچان دلانے والی اداکارہ یاسمین خان نے اپنے فنی سفرکا آغاز 1970 میں فلم یوسف خان شیربانو سے کیا۔جو پشتو زبان کی پہلی فلم تھی۔ اس فلم نے بدرمنیر اور یاسمین کے لیے مقبولیت کے دروازے کھول دیئے۔ اپنی لاجواب اداکاری اور مسحورکن رقص کی وجہ سے وہ کامیابی کی منزلیں طے کرتی گئی۔ ان کی مشہور فلموں میں یوسف خان شیربانو، اوربل، دیدن، لیونئے، خانہ بدوش ، اقراراور انگارشامل ہیں۔یاسمیں نے اپنی 25 سالہ فلمی زندگی میں دو سوپشتو اور اردو فلموں میں کیا۔ انہوں نے بدر مینر کے علاوہ آصف خان ،بیدار خان اورنعمت سرحدی کے ساتھ اپنی فن کارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور چوتھائی صدی تک سکرین پر راج کیا۔ 15 اپریل 1999 کو فن کے افق پر چمکنے والا یہ ستارہ ہمیشہ کے لئے غروب ہوگیا۔