16 اپریل ، 2014
کراچی …ٹریڈنگ کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ،جس کے نتیجے میں100 انڈیکس 29 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ حصص بازار میں سرمایاکار سرگرم نظر آئے اور شیئرز کی خریداری میں اضافے سے 100 انڈیکس29 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔بروکرز کے مطابق روپے کی قدر سمیت معاشی اعشاریوں میں بہتری کے علاوہ حکومت کی جانب سے اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز بیچنے کی تیاریوں سے مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھا جارہا ہے۔انویسٹرز آج بینکاری شعبے کے علاوہ سیمنٹ اور توانائی کے شیئرز میں دلچسپی لیتے نظر آئے۔