دنیا
17 اپریل ، 2014

بھارتی لوک سبھا کے الیکشن کا پانچواں مرحلہ

بھارتی لوک سبھا کے الیکشن کا پانچواں مرحلہ

نئی دہلی…بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کے پانچویں اور اہم مرحلے میں اہم ریاستوں اور بڑے ناموں میں مقابلہ ہوا ۔بارہ ریاستیں ایک سواکیس سیٹیں، ایک ہزار سات سو انہتر امیدوار اور 16 کروڑ ووٹرز۔ اس سوال کو حل کرنے کے لیے بھارت کے عوام نے انتخابات کے پانچویں اور اہم مرحلے میں ووٹ ڈالے، بھارت کی اہم ریاستیں بہار، اتر پردیش،راجھستان، اڑیسہ، مدھیاپردیش اور کرناٹک بھی اسی مرحلے میں شامل ہیں ،بھارتی راج نیتی کے بڑے نام سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بہو مانیکا گاندھی سابق وزیراعظم دیو گوڑا بالی وڈ اسٹار شتروگھن سنہا،سابق وزیر اعلیٰ لالْوپرشاد کی صاحبزادی میسا بھارتی اور جسونت سنگھ بھی اسی مرحلے میں انتخابی اکھاڑے میں اترے ہیں ۔کون منائے گا فتح کا جشن اور کون پیئے گا شکست کا کڑوا گھونٹ، سب پتہ چل جائے گا، مزید چار مرحلوں بعد یہ راز 16 مئی کو کھل جائے گا کہ کون بنے گا وزیراعظم ۔

مزید خبریں :