کھیل
07 اپریل ، 2012

آئی پی ایل 5: رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 20 رنز سے ہرادیا

آئی پی ایل 5: رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 20 رنز سے ہرادیا

بنگلور … آئی پی ایل کے پانچویں ایڈیشن کے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور نے دہلی ڈیئر ڈیولز کو 20 رنز سے شکست دیدی، 158رنز کے جواب میں دہلی کی ٹیم 7 وکٹ پر 137 رنز بناسکی۔ بنگلور کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آج کے پہلے میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے ٹاس جیت کر بنگلور کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ مقررہ 20 اوورز میں رائل چیلنجرز بنگلور نے 8وکٹ پر 157 رنز بنائے، بنگلور کی جانب سے کھیلنے والے جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، اینڈریو میک ڈونلڈ 19 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کی جانب سے ڈگ بریسویل نے 3 اور مون مورکل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں دہلی ڈیئر ڈیولز مقررہ 20 اوورز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 137 رنز تک محدود رہی، بنگلور کی جانب سے کھیلنے والے مایہ ناز سری لنکن آف اسپنر متایا مرلی دھرن نے صرف 25 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کی جانب سے نمایاں بیٹسمینوں میں نمان اوجھا 33، آرون فنچ 25 اور عرفان پٹھان 24 رنز بناسکے۔

مزید خبریں :