پاکستان
07 اپریل ، 2012

صدر کی پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کو منفی انداز میں لیا گیا، فردوس عاشق

صدر کی پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کو منفی انداز میں لیا گیا، فردوس عاشق

لاہور … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر کی لوڈ مینجمنٹ پر میٹنگ کو سبو تاژ کرنے کیلئے گورنر ہاوٴس کے سامنے خود سوزی کرنے والی خاتون کا جان بوجھ کر استعمال کیا گیا، صدر مملکت کے ساتھ گزشتہ دنوں ہونے والی میٹنگز سیاسی جماعت کی تھیں اس میں ہونے والی بات چیت کو منفی انداز میں لیا گیا۔ لاہورمیں ممتاز گلوکارہ فریدہ خانم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گورنرہاوٴس کے سامنے خود سوزی کی کوشش کرنے والی خاتون کو پنجاب حکومت سے شکایت ہے، خاتون کا میڈیا کے سامنے بلیڈ مارنا حکومت کے خلاف سازش ہے جس میں اس کو جان بوجھ کر استعمال کیا گیا، خاتون جب اپنے بازو پر بلیڈ مار رہی تھی تو پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی، پیپلزپارٹی اس قسم کی گھٹیا سیاست کی قائل نہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت کے ساتھ گزشتہ دنوں ہونے والی میٹنگز سیاسی جماعت کی تھیں اس میں ہونے والی بات کو منفی انداز میں لیا گیا، پنجاب پیپلزپارٹی کا قلعہ رہا ہے اور صدر زرداری پنجاب کے بارے میں کوئی ہتک آمیز گفتگو نہیں کرسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجا ریاض نے پارٹی ترجمان کی حیثیت سے بات نہیں کی بلکہ انہوں نے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر بات کی ہے۔

مزید خبریں :