پاکستان
07 اپریل ، 2012

روایتی جنگ کے تربیتی پروگرام متاثر نہیں ہونے چاہئیں، آرمی چیف

روایتی جنگ کے تربیتی پروگرام متاثر نہیں ہونے چاہئیں، آرمی چیف

جہلم … آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہاہے کہ روایتی جنگ کیلئے پاک فوج کی تربیت کا عمل عسکریت پسندی کے خلاف موجودہ جنگ سے متاثر نہیں ہونا چاہئے۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے یہ بات ٹلہ رینجز جہلم کے دورے کے موقع پر کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹلہ رینجز میں اسٹرائیک کور کی پاک فضائیہ کی مدد سے تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا اور پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن رینجز کا دورہ کیا جبکہ 19ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کے میچ دیکھے۔

مزید خبریں :