پاکستان
07 اپریل ، 2012

ہمیں طعنہ دینے والوں نے خود کچھ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

ہمیں طعنہ دینے والوں نے خود کچھ نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ

کراچی … وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا، دراصل انہوں نے کچھ نہیں کیاجبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تقاضا کررہے ہیں تو بھٹو کیس کھول دیا جائے۔ وہ کراچی میں گوٹھوں کے مکینوں کو زمین کے مالکانہ حقوق دینے کے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے 4 سالہ دور حکومت میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کی کوشش کی، حکومت کی جانب سے مالکانہ حقوق دینے کے بعد 30 لاکھ سے زائد مکینوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے وطن آکر ڈکٹیٹر شپ کو ختم کیا، وہ عوام کو حقوق دلوانے آئیں تھیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سید فیصل رضا عابدی نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے کراچی میں 200 سے زائد گوٹھوں اور کچی آبادیوں کو ریگولرائز کیاہے۔

مزید خبریں :