پاکستان
07 اپریل ، 2012

نواز شریف کی برفانی تودے میں دبے فوجی جوانوں کیلئے دعا کی اپیل

نواز شریف کی برفانی تودے میں دبے فوجی جوانوں کیلئے دعا کی اپیل

لاہور…میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اسکردو میں برفانی تودے کی زد میں آنیوالے فوجیوں کی سلامتی کیلئے دعا کی جائے،مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف نے اسکردو میں برفانی تودے گرنے اور اس کی زد میں آنے والے دفاع وطن پر مامور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی سلامتی کیلئے اہل وطن سے دعا کی اپیل کی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ہزاروں فٹ بلندی اور نامساعد موسمی حالات میں فرائض انجام دینے والے ان محب وطن پاکستانیوں پر گزرنے والے اس حادثے نے یقینا انکے خاندان اور احباب کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان جوانوں اور افسروں کی جلد از جلد تلاش اورانہیں ہر ممکن امداد فراہم کرنے اور انکی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اپنا فرض پورا کرے ۔

مزید خبریں :