پاکستان
07 اپریل ، 2012

لاہور:سید منور حسن اور شیخ رشید کی حافظ سعید سے ملاقات

لاہور:سید منور حسن اور شیخ رشید کی حافظ سعید سے ملاقات

لاہور … جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لاہور میں جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید سے ملاقات کی اور امریکا کی جانب سے ان کے سر کی قیمت مقرر کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی۔ لاہور میں جماعت الدعوة کے مرکز جامعہ القادسیہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران سید منور حسن کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو پیش کئے جائیں، حکومت کو بھی امریکی اقدام کی شدید مذمت کرنی چاہئے مگر افسوس کہ صدر بھارتی دورے پر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی پر تمام جماعتوں سے رابطے کر کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکے تو امریکی دباوٴ میں آسکتے ہیں، 18 کروڑ پاکستانی اپنے عزت و وقار کو جان سے زیادہ اہم سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں :