پاکستان
07 اپریل ، 2012

صدر زرداری نے بھٹوازم کو قبر میں دفن کردیا، سینیٹر پرویز رشید

صدر زرداری نے بھٹوازم کو قبر میں دفن کردیا، سینیٹر پرویز رشید

لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے بھٹو ازم کو قبر میں دفن کردیا، زرداری ازم بے وفائی،جھوٹ کرپشن اوربے توقیری کا نام ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عدلیہ اورمیڈیا نے صدر زرداری اور ان کے حواریوں کو ان کی کرپشن دکھا کربے نقاب کردیا ہے، بھٹو ازم ختم ہوچکا، ہماری لڑائی زرداری ازم سے ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ آصف زرداری نجی دورے پر بھارت جارہے ہیں تو اپنا اور 40 افراد کا کرایہ اپنی جیب سے ادا کریں ، وطن واپسی پر رسید بھی عوام کو دکھائیں۔

مزید خبریں :