پاکستان
07 اپریل ، 2012

حافظ سعید سے متعلق امریکی الزامات بے بنیاد ہیں، جماعت الدعوة پشاور

پشاور … جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کو کسی صورت بحال نہیں ہونے دیا جائے گا، حافظ سعید سے متعلق امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔ حافظ سعید سے متعلق امریکی بیان پاکستانی عدالتوں کی توہین ہے۔ پشاورمیں دفاع پاکستان کونسل کے صوبائی رہنماوٴں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاری یعقوب نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کی تشکیل پر امریکا بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کے خلاف امریکی بیان کھلی جارحیت ہے، دفاع پاکستان کونسل کسی صورت بھی نیٹو سپلائی لائن بحال نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید اور حافظ عبدالرحمان پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت کسی بھی ملکی عدالت کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :