22 اپریل ، 2014
لاہور…وفاقی وزارتِ پانی وبجلی کی ہدایت پر لیسکوکی طرف سے نادہندہ سرکاری اداروں کی بجلی منقطع کرنیکاسلسلہ جاری ہے۔آج لیسکو حکام نے عدم ادائیگی بل پر کیمپ جیل کی بجلی کاٹ دی، جس کے باعث قیدیوں اور ملاقاتیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لیسکو حکام کے مطابق کیمپ جیل کے ذمے12کروڑروپے کے واجبات واجب الادا ہیں،متعددبارنوٹسزدیئے گئے مگرپھربھی بل ادا نہ ہوئے تو مجبوراً بجلی کاٹنا پڑی۔جیل کاجنریٹر بھی خراب تھا،جس کی مرمت کی جا رہی تھی۔بجلی کٹنے کی وجہ سے قیدی اورملاقاتی خاصے پریشان نظر آئے۔جیونیوزنے جیل حکام سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے الجھناشروع کر دیا۔اْدھرلیسکو حکام کاکہناہے کہ نادہندہ اداروں کی بجلی کاٹنے کی کارروائی وفاقی وزیر بجلی کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔