22 اپریل ، 2014
لاہور…لاہورمیں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کاکنونشن ہوا،جس میں جیونیوزکے سینئراینکرپرسن حامد میر پرقاتلانہ حملے کے خلاف اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے قرار دادمنظورکی گئی،مسلم لیگ ق کے رہ نما راجابشارت نے مطالبہ کیاہے کہ حامد میر پرحملہ کرنیوالوں کوفوری گرفتار کیا جائے۔ مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کاکنونشن مسلم لیگ ہاوٴس لاہورمیں ہوا،جس میں راجابشارت اورچودھری ظہیرالدین سمیت مسلم لیگ ق کے دیگر رہ نماوٴں نے شرکت کی۔راجا بشارت نے اپنے خطاب میں کہا ،پرویز الہٰی دورمیں تعلیم پر خاص توجہ دی گئی، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ایسی نرسری ہے جہاں سے تیار ہو کر طلبہ سیاست میں داخل ہو تے ہیں۔مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر نے ممتاز صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے خلاف قرارداد پیش کی،جس میں حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور پاکستان میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کیاگیا۔ شرکاء نے یہ قراردادمنظور کر لی۔راجابشارت نے بعدمیں جیونیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔حملے میں ملوث افراد کوفوری گرفتار کیا جائے۔ایم ایس ایف پاکستان کے صدر سہیل چیمہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ لوگوں نے ایم ایس ایف کو اپنی دکان بنائے رکھا، لیکن اب ایسا نہیں ہونے دیاجائیگا۔