22 اپریل ، 2014
پشاور…ٹریفک پولیس خیبر پختونخوا کی 137 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ پشاور میں ہوئی۔ پاسنگ آوٹ پریڈ میں تربیت مکمل کرنے والے 85 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ جنہوں نے ڈھائی ماہ کا کورس مکمل کیا ہے۔ اس موقع پرجوانوں نے پریڈ کی، مہمان خصوصی ڈی آئی جی انکوائری اینڈ ٹریننگ آزاد خان تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پولیس اپنا کام احسن طریقے سے اداکررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ایلیٹ کورس تمام اہلکاروں کے لئے لازمی قراردیا گیاہے۔