پاکستان
22 اپریل ، 2014

پشاور ، مکان پر چھاپہ لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد

پشاور ، مکان پر چھاپہ لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد

پشاور…پشاور کے علاقہ شہید آباد میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ تین ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ ایس پی سٹی پشاور فیصل مختار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں شہید آباد کے علاقہ میں کاروائی کی گئی۔ ایس پی سٹی نے بتا یا کہ ایک مکان پر چھاپے کے دوران 48 لاکھ پاکستانی اور 2 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔ پولیس نے تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔

مزید خبریں :