پاکستان
22 اپریل ، 2014

دفاع کیلئے جدید صلاحیتوں کے استعمال کے نظریہ پر عمل پیرا ہیں ،ایئر چیف

 دفاع کیلئے جدید صلاحیتوں کے استعمال کے نظریہ پر عمل پیرا ہیں ،ایئر چیف

راولپنڈی… پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے جدید صلاحیتوں کے بھرپور استعمال کے نظریہ پر عمل کر رہے ہیں ۔ پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر سابق افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد انہیں ادارے میں لائی گئی تبدیلیوں سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ ادارے کی سابق قیادت نے آج کی مضبوط فضائیہ کی بنیاد رکھی۔ تقریب میں سابق افسران کو پاک فضائیہ کے دفاعی اور جارحانہ کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ فضائی بیڑے میں شامل جنگی طیاروں کا مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔

مزید خبریں :