پاکستان
22 اپریل ، 2014

متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار ،لاہورہائیکورٹ میں سماعت

متبادل ذرائع سے بجلی پیداوار ،لاہورہائیکورٹ میں سماعت

لاہور…لاہورہائی کورٹ میں متبادل ذرائع سے بجلی پیداکرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست گزار کوسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،درخواست گزار کاشف سلیمان نے لاہورہائیکورٹ کے روبرودرخواست میں موٴقف اختیارکیاکہ پانی اورکوئلے کے علاوہ بھی متبادل ذرائع سے بجلی پیداکرکے بحران پرقابوپایاجاسکتاہے۔عدالت نے درخواست گزار کوسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیرسماعت ہے ،درخواست گزار وہاں رجوع کرے۔

مزید خبریں :