پاکستان
08 اپریل ، 2012

کراچی میں ایک ماہ تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری بند

کراچی میں ایک ماہ تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری بند

کراچی…کراچی میں بدامنی پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ایک مرتبہ پھر روایتی انداز اپناتے ہوئے موٹرسائیکل پر ڈبل سواری ایک ماہ کے لئے بند کردی ہے۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ، پرتشدد کارروائیوں اور گزشتہ روز ہوٹلوں پر فائرنگ کے بعد سندھ کے وزیرداخلہ منظور وسان نے کل رات موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔اس فیصلے کا اعلان آج صبح 8 بجے سے ہوگیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار ، صحافی ، 12 سال سے کم عمر بچے اور بوڑھے افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری بند کرنے سے امن و امان خراب کرنے والے تو گرفت میں نہیں آتے لیکن اس کی سزا غریبوں کو بھگتنی پڑتی ہے۔

مزید خبریں :