پاکستان
23 اپریل ، 2014

والد ہمیشہ پاکستانیوں کیلئے لڑتے رہے ہیں ، حامد میر کی بیٹی عائشہ میر کا مضمون

والد ہمیشہ پاکستانیوں کیلئے لڑتے رہے ہیں ، حامد میر کی بیٹی عائشہ میر کا مضمون

کراچی…حامد میر کی بیٹی عائشہ میر کا کہنا ہے کہ ان کے والد ہمیشہ پاکستانیوں کیلئے لڑتے رہے ہیں ،سوشل میڈیا پر بعض الزامات سے انہیں وہی تکلیف ہوئی جو ان کے والد کو گولیاں لگنے کے بعد ہوئی ہوگی۔عائشہ میر نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے معجزوں پر یقین ہے لیکن ذاتی طور پر اتنا بڑا معجزہ دیکھنے کا کبھی تجربہ نہیں ہوا،جس کی وجہ سے ان کے والد 6گولیاں لگنے کے بعد بھی بچ گئے۔عائشہ میر کہتی ہیں کہ انہیں زبردست صدمہ ہوا، لیکن انہیں یقین تھا کہ ان کے والد حامد میر انہیں چھوڑ کر نہیں جائیں گے،انہیں اللہ پر مکمل بھروسہ ہے اور وہ جانتی ہیں کہ ان کی برسوں کی جدوجہد کا نتیجہ اتنا خراب نہیں ہوگا،عائشہ میر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ الزامات سے انہیں وہی تکلیف ہوئی ہے جو ان کے والد حامد میر کو گولیاں لگنے کے بعد ہوئی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت صحافی ان کے والد پاکستانیوں کے بہتر مستقبل اور ترقی کیلئے لڑتے رہیں گے،یہ ممکن ہے کہ بہت سے اہم ایشوز پر لوگ ان کے موقف سے اتفاق نہ کرتے لیکن قوم کی خاطر یہ بات سمجھنا ہوگی کہ تشدد کسی بات کا جواب نہیں ہے، قلم اور آزادی اظہار کیلئے ان کے والد حامد میر کی محنت ان میں اور پاکستانی نوجوانوں میں اس وقت تک لڑنے کی طاقت پیدا کرنے کیلئے کافی ہے جب تک پاکستان جمہوریت اورقانون کی بالادستی کے ذریعے اپنی خوشیاں دوبارہ حاصل نہ کرلے،عائشہ میر نے حامد میر کے لیے کی جانے والی دعاوٴں پر ان کے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید خبریں :