پاکستان
24 اپریل ، 2014

جیو نیوزکی بندش اور چینل نمبر کی تبدیلی تکلیف دہ صورتحال ہے،پرویز رشید

جیو نیوزکی بندش اور چینل نمبر کی تبدیلی تکلیف دہ صورتحال ہے،پرویز رشید

اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پرجیو نیوزکی بندش اور چینل نمبر کی تبدیلی تکلیف دہ صورتحال ہے۔ایک بیان میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پرجیو نیوزکی بندش اور چینل نمبر کی تبدیلی کے معاملے پر انھوں نے چیئرمین پیمرا سے رابطہ کیا ہے۔ چیئرمین پیمرا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نشریات کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ روزنامہ جنگ کی تقسیم میں رکاوٹیں کھڑی کرنا بھی افسوس ناک ہے۔

مزید خبریں :