پاکستان
08 اپریل ، 2012

صدر آصف علی زرداری نئی دہلی پہنچ گئے

صدر آصف علی زرداری نئی دہلی پہنچ گئے

نئی دہلی…صدر مملکت آصف علی زرداری 40 رکنی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔صدر آصف زرداری اپنے بیٹے بلاول زرداری، آصفہ اور بختاور کے ہمراہ گورنر ہاوٴس لاہور سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے انہیں رخصت کیا۔ صدر آصف علی زرداری بھارت میں وزیراعظم من موہن سنگھ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد انہیں خصوصی طیارے کے ذریعے جے پور لے جایا جائے گا۔ پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعے صدر زرداری اجمیر شریف جائیں گے جہاں وہ 40 منٹ قیام کریں گے۔ اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری خواجہ معین الدین چشتی المعروف خواجہ غریب نواز کے مزار پر حاضری دیں گے۔

مزید خبریں :