08 اپریل ، 2012
گلگت…گلگت میں منگل کے روز ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کے خلاف گلگت میں چھٹے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ سانحہ چلاس کے بعد اسکردو میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔گلگت میں چھٹے روز بھی کرفیونافذہے۔ جمعہ کے روزکرفیومیں 2گھنٹے کی نرمی کی گئی تھی۔کرفیو کے دوران پولیس اور پاک فوج کا گشت جاری ہے۔مسلسل کرفیو کے باعث اشیائے خوردنوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہمختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کو اسلام آباد روانہ کردیاجائیگا۔امن و امان قائم رکھنے کے لئے گلگت بلتستان میں پانچویں روز بھی موبائل سروس بندہے۔سانحہ چلاس پر اسکردو میں چھٹے روز بھی سوگ جاری ہے،تاہم پانچ روزبعد شہر کے بیشترکاروباری مراکز کھل گئے ہیں اورمعمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔