پاکستان
08 اپریل ، 2012

پشاور: سینٹ مائیکل کتھولک چرچ میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد

پشاور…پشاور صدر کے سینٹ مائیکل کتھولک چرچ میں رات کو ایسٹر کے حوالے سے خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر گرجا گھروں میں آگ جلائی گئی۔ شمعیں روشن کرکے جلوس نکالا گیااور خصوصی گیت بھی گائے گئے۔ پشاور میں میسحی برادری کے تہوار ایسٹر کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ سروس سے شروع ہو گیا ہے اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں بھی مانگیں گئیں۔ پشاور صدر کے سینٹ مائیکل کتھولک چرچ میں رات کو ایسٹر کے حوالے سے خصوصی دعائیہ تقریب منقعد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں میسحی برادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر گرجا گھروں میں آگ جلائی گئی۔ شمعیں روشن کرکے جلوس نکالا گیااور خصوصی گیت بھی گائے گئے۔ پاکستان میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں پشاور میں ایسٹر کے موقع پر آج ایسٹر میلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ فادر جان ویانی نے کہا ہے کہ ایسٹرکے ذریعے میسحی برادری امن کو فروغ دینے کا پیغام دینا چاہتی ہے۔

مزید خبریں :