انٹرٹینمنٹ
25 اپریل ، 2014

مختصر فلم ”اسٹریٹ فائٹر، اسیسنس فسٹ“کا نیا ٹریلر جاری

مختصر فلم ”اسٹریٹ فائٹر، اسیسنس فسٹ“کا نیا ٹریلر جاری

لندن…مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی مختصرفلم" اسٹریٹ فائٹر اسیسنس فسٹ" کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔بچوں اور بڑوں کے پسندیدہ ریسلنگ گیم اسٹریٹ فائٹر کے کرداروں پر مبنی مختصر فلم اسٹریٹ فائٹر اسیسنس فسٹ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا۔بلغاریہ میں فلمائی گئی مختصر دورانیے کی یہ فلم ہدایت کار اور رائٹر جوئے اسناہ کی تخلیق ہے جس میں کین کا مقبول عام کردار کرسچن ہاورڈ نبھا رہے ہیں۔ ریو کا کردار مائک موھ نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کے دیگر کرداروں میں توگو لگاوا، مارک کلن ،اکیرہ کویامہ ،حیونری لی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم کچھ دنوں بعد یوٹیوب پر قسطوں کی شکل میں ریلیزکر دی جائیگی۔

مزید خبریں :