کھیل
25 اپریل ، 2014

سابق ٹیسٹ کرکٹر مرون اتاپتو سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

سابق ٹیسٹ کرکٹر مرون اتاپتو سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

کولمبو…سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر مرون اتاپتو کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے، سابق ٹیسٹ آف اسپنر روان کلپگے اْن کے اسسٹنٹ ہوں گے۔مرون اتاپتو کا تقرر تین رکنی کوچ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے جس میں چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا، ہیڈ آف کوچنگ جیروم جیا رتنے اور کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین رنجیت فرنانڈو شامل ہیں، مرون اتاپتو کو دورہ آئرلینڈ ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کوچ مقرر کیا گیا ہے، سری لنکا کے ایک اور سابق کھلاڑی روان کلپگے اْن کے نائب کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید خبریں :