پاکستان
08 اپریل ، 2012

صدر زرداری ظہرانے کے بعد جے پور روانہ

صدر زرداری ظہرانے کے بعد جے پور روانہ

نئی دلی… صدر آصف زرداری جے پورجانے کیلئے ایئر پورٹ روانہ ہوگئے جہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر اجمیر شریف جائینگے۔ اس سے قبل بھارتی وزیراعظم کی جانب سے صدر زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں صدر زرداری کے ساتھ فاروق ایچ نائیک، وزیر داخلہ رحمان ملک ، بلاول بھٹو زرداری اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی شریک ہوئے جبکہ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ اپوزیشن رہنما ایل کے ایڈوانی ،سشما سوراج نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ دورہ اجمیر میں بابر اعوان کو صدرکے قریب نہ آنے دیاجائے۔

مزید خبریں :