انٹرٹینمنٹ
26 اپریل ، 2014

سنجے دت کا تین سالہ بیٹافلمی گانے میں جلوہ گر ہو گا

 سنجے دت کا تین سالہ بیٹافلمی گانے میں جلوہ گر ہو گا

ممبئی… بالی ووڈ میں سنجو بابا اوراپنے فلمی کر دار منا بھائی کے نا موں سے شہرت رکھنے والے اداکار سنجے دت کے تین سالہ بیٹے شاہ ران نے بھی اپنے ابا کے نقش قد م پر چلتے ہوئے کم عمری میں ہی بالی ووڈ کی دنیا میں قد م رکھ لیا ہے۔سنجے دت جوکہ آج کل جیل میں قید سزا کاٹ رہے ہیں کی ہو م پروڈکشن میں بننے والی فلم" ہنس مکھ پگھل گیا" میں شامل ایک گانے" کسی کی مسکراہٹوں پر ہو ں نثار "میں چھوٹے بابا شاہ ران جلوہ گر ہوں گے ۔اس گانے کے کوریو گرافر احمد خان کاکہنا ہے کہ گانے میں ایک بچے کی ضرورت تھی جس کیلئے انھوں نے سنجے دت کے تین سالہ بیٹے کاانتخاب کیاہے اور اس فیصلے پر شاہ را ن کی امی یعنی سنجے کی اہلیہ Maanyataبھی بے حد خوش ہیں۔

مزید خبریں :