انٹرٹینمنٹ
27 اپریل ، 2014

پاکستان فلم انڈسٹری کے ہمہ جہت آرٹسٹ نعیم ہاشمی کی 38 ویں برسی

پاکستان فلم انڈسٹری کے ہمہ جہت آرٹسٹ نعیم ہاشمی کی 38 ویں برسی

لاہور…پاکستان فلم انڈسٹری کے ہمہ جہت آرٹسٹ نعیم ہاشمی کی آج 38 ویں برسی ہے۔نعیم ہاشمی کا شمار برصغیر پاک و ہند کے ان آرٹسٹوں میں ہوتا ہے جن کا تعلق Realistic school of thought سے تھا۔ انہوں نے فنی سفر کا آغاز پارٹیشن سے پہلے جی آر چوپڑا کی فلم چاندنی چوک سے کیا۔نعیم ہاشمی بنیادی طور پر غزل گو شاعر تھے۔ انہوں نے ڈائریکشن اور رائٹنگ کے شعبوں میں بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ولن کے کردار کو حقیقی شناخت دینے والے نعیم ہاشمی کی یادگار فلموں میں سرفروش، چھوٹی بیگم، ایاز، عذرا، نور اسلام، بابل اور بنارسی ٹھگ شامل ہیں۔ آج نہ نعیم ہاشمی جیسے آرٹسٹ ہیں نہ وہ ماحول جہاں کبھی معرکتہ الآرا فلمیں بنا کرتی تھیں۔

مزید خبریں :