دنیا
29 اپریل ، 2014

آسٹریلین کمپنی کا ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ

آسٹریلین کمپنی کا ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ

سڈنی…آسٹریلیا کی ایک میرین ایکسپلوریشن کمپنی نے ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آسٹریلوی کمپنی جیو ریزو نینس GeoResonance کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں طیارے کے ملبے کی نشاندہی ہوئی ہے۔ یہ جگہ بحر ہند میں طیارے کی تلاش کے موجودہ مقام سے پانچ ہزار کلومیٹر دور ہے۔ ترجمان کے مطابق خلیج بنگال میں ایسے کیمیائی اجزا کی نشاندہی ہوئی ہے جو بوئنگ 777 طیارے بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ کیمیائی مواد ملائیشین طیارے کے لاپتہ ہونے سے پہلے موجود نہیں تھا۔ آسٹریلوی کمپنی نے اپنے طور پر 10 مارچ کو طیارے کی تلاش شروع کی تھی اور اس کے لیے وہ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی جو ایٹمی ہتھیار اور آب دوزوں کی تلاش کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ تلاش کا کام 20 لاکھ مربع کلومیٹر رقبے پر محیط تھا۔

مزید خبریں :