30 اپریل ، 2014
اسلام آباد…وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں توانائی اور انسانی ترقی کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی ، وفاقی وزیر نے تمام وزارتوں سے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کیلئے آئندہ جمعہ تک سفارشات طلب کر لیں ۔وزارت منصوبہ بندی وترقی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی کی صدارت میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ پر اجلاس ہوا جس میں تمام وفاقی وزارتوں کے سیکرٹری شریک ہوئے ، وفاقی وزیر نے تمام وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے انتہائی اہمیت کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں تکمیل کے قریب منصوبوں کیلئے ترجیہی بنیادوں پر فنڈز مختص کیئے جائیں گے ۔