کھیل
02 مئی ، 2014

کے سی سی اے الیکشن، فاروقی پینل کامیاب

کے سی سی اے الیکشن، فاروقی پینل کامیاب

کراچی…کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں فاروقی پینل نے کامیابی حاصل کرلی، پروفیسر اعجاز فاروقی صدر، شفیق کاظمی سیکرٹری اور مشیر ربانی خازن منتخب ہوگئے کراچی میں ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل 45 منٹ تاخیر سے شروع ہوا ، مقابلہ فاروقی پینل اور ندیم عمر پینل کے درمیان تھا، فاروقی پینل نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی، پروفیسر اعجاز فاروقی 15 ووٹ کے ساتھ صدر، شفیق کاظمی 17 ووٹوں کے ساتھ سیکرٹری اور مشیر ربانی 15 ووٹ حاصل کرکے خازن منتخب ہوگئے، مخالف پینل کے صدارتی امیدوار ندیم عمر کو چھ، سیکریٹری کے امیدوار محمد اسحق کو 4 اور خازن کے امیدوار سعد شفیق الدین کو 3 ووٹ ملے۔ مجموعی طور پر 3 ووٹ منسوخ کئے گئے۔

مزید خبریں :