پاکستان
02 مئی ، 2014

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے دوکارکنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے دوکارکنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،مولانا تنویر الحق تھانوی نے نمازجنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں اراکین رابطہ کمیٹی، قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بدھ کے روز متحدہ قومی موومنٹ کے جاں بحق ہونے والے 4کارکنوں میں سے دو محمد سمید اور سلمان مشتاق کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر اداکردی گئی۔ شدید گرمی اور دھوپ کے باوجود متحدہ کے رہنماوٴں، کارکنوں اور ہمدردوں نے بہت بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔نماز جنازہ کے بعد مقتولین کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

مزید خبریں :