08 اپریل ، 2012
لاہور … مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کسی جماعت کی وجہ سے نہیں کیا، تحریک انصاف نے اس وقت جنم بھی نہیں لیا تھا جب مسلم لیگ ن نے نوجوانوں کا سوچنا شروع کیا۔ لاہور میں صوبائی محکمہ تعلقات عامہ کے آفس میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ زعیم قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی خرید اور تقسیم میں مکمل شفافیت مدنظر رکھی گئی، اس کی قیمت کم سے کم سامنے آئی تو وہیں سے خریدے جائیں گے۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف ابھی گھٹنوں کے بل چلتی ہے ا ورکئی بارگرتی بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یلو کیب اسکیم میں میرٹ کو اپنایا گیا جبکہ رکشہ اسکیم میں کارکنوں کو نوازا جا ئے گا۔