02 مئی ، 2014
کراچی…پاکستا ن عوامی تحریک کے وفد نے نائن زیرو پر متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رکن رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی سے ملاقات کی ۔اور ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے ان کے مغفرت کیلئے دعا کی ۔ وفدکے شرکاء نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی جانب سے ایم کیوایم کو 11مئی 2014بروز اتوار کو کراچی میں ہونے والی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی ۔وفد میں پاکستان عوامی تحریک کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سید ظفر اقبال، کراچی کے صدر قیصر اقبال قادری،سیکریٹری انفارمشن و ترجمان کراچی محمد الیاس مغل، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سندھ عصمت اللہ نیازی او رسیکریٹری اطلاعات سندھ محمد اظہر ایڈوکیٹ شامل ہیں۔