پاکستان
08 اپریل ، 2012

نیٹو سپلائی بحالی کا کہنے والوں پر غداری کا مقدمہ درج کرنا چاہئے، سمیع الحق

نیٹو سپلائی بحالی کا کہنے والوں پر غداری کا مقدمہ درج کرنا چاہئے، سمیع الحق

پشاور … دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ ان ارکان پارلیمنٹ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے جو نیٹو سپلائی بحال کرنے کے حق میں رائے دیں کیونکہ انہوں نے ملک سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے۔ پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولاناسمیع الحق نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حق میں رائے دینے والے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ سپلائز بحال ہونے کی صورت میں نیٹو سامان والی گاڑیوں پر عوام کے حملوں کا خدشہ ہے جس کے بعد امریکا خود ان کی حفاظت کا مطالبہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک کے وزیراعظم اور ان کا بیٹا منشیات اور اربوں روپے کے اسکینڈل میں ملوث ہوں اس ملک کا اللہ حافظ ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگومیں صدرزرداری کے دورہ بھارت کو تنقیدکانشانہ بنایا۔

مزید خبریں :