پاکستان
08 اپریل ، 2012

جنازے بھی ہمارے اور الزام بھی ہم پر لگائے جارہے ہیں،وحدت المسلمین

کراچی …وحدت المسلمین کے رہنمااضغر عسکری کا کہنا ہے کہ جنازے بھی ہمارے پیاروں کے اٹھائے جارہے ہیں اور انکا الزام بھی ہم پر لگایا جارہا ہے۔نااہل حکومت دوسروں کی طرح ہمیں بھی ہتھیار اٹھانے پر مجبور کررہی ہے تاکہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہوں۔ اسلام آباد میں سانحہ چلاس کے خلاف وحدت المسلمین کے دھرنے کے تیسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اضغر عسکری نے کہا کہ ملک دشمن عناصر گلگت بلتستان میں مذہبی فرقوں میں فسادات پھیلا رہے ہیں اور دہشت گردوں کا نشانہ ہمیشہ کی طرح اہل بیت کو ہی بنایا جارہا ہے۔انکاکہنا تھا کہ 6 دن گزرنے کے باوجود حکومت اور سیکیورٹی فورسز نے سانحہ چلاس کے زمہ دران کو گرفتار کرنے کے بجائے گلگت میں شہدا کے سوگواروں پر کرفیو مسلط کر رکھا ہے جس کے باعث مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر سانحہ چلاس میں ملوث لوگوں کو فوری گرفتاراور علاقے میں امن قائم نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔جسکا مرکز اسلام آباد ہوگا۔وحدت المسلمین کی جانب سے آئندہ جمعے ایک بڑے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :